رہبر انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے سردار حاجی زادہ کو "نشان فتح" سے نوازا گیا

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی ایران نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سردار امیر علی حاجی زادہ کو نشان فتح میڈل عطا کیا۔

یہ میڈل آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشن وعدہ صادق 2 کی شاندار کامیابی پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سردار امیر علی حاجی زادہ کو دیا۔

اس میڈل کا ڈیزائن  کھجور کے 3 پتوں اور خرمشہر کی عظیم الشان مسجد کے گنبد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم پر مشتمل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .